31 جنوری، 2016، 8:36 PM

ایران کی حضرت سیدہ زینب(س) کے روضہ کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت

ایران کی حضرت سیدہ زینب(س) کے روضہ کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں شام میں حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری  نے ایک بیان میں شام میں حضرت سیدہ  زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان نے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت ترک کرکے شام میں امن بحال کرنے میں مدد فراہم کریں۔۔ ترجمان نے بدھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین ، شام عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں نبی کریم (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکوں کے نتیجے میں 45 افراد شہید اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ حرم کے قریب روڈ کوع السوڈان پر ہوا ہے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ جسے سعودی عرب اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1861487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha